ابوظہبی ٹیسٹ، آئی سی سی اینٹی کرپشن نے دو سٹے باز گرفتار کر لیا

ICC

ICC

ابوظہبی (جیوڈیسک) آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ایکشن میں آ گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران دو سٹے بازوں کو سٹیڈیم سے گرفتار کر لیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران دو سٹے باز گرفتار کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی ایک مزید سٹے باز کو گرفتار کیا گیا۔ سٹیڈیم سے گرفتار ہونیوالے ایک آدمی سے چار موبائل فون برآمد ہوئے۔

پاکستانی یا آسٹریلیا کے کسی بھی کھلاڑی کا بکیز سے رابطے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ سٹے بازوں میں سے ایک کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ دوسرا بکی یو اے ای کا رہنے والا ہے۔