لالہ موسیٰ کی خبریں 4/11/2014

Wagah Border Incident

Wagah Border Incident

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) دہشت گردی خفیہ اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، واہگہ بارڈر لاہور میں خودکش حملہ خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، خفیہ اور سکیورٹی اداروں کو اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دینے کے اقدامات کرنے چاہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں نے مشترکہ طور پرواقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ سہیل نواز خان،سینئر راہنما حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،نائب صدر تحصیل کھاریاں سید حسن رضا گیلانی،سینئر راہنما چوہدری اصغر علی اکبر کالس،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،سید علی فائز شاہ آف بدھو کالس،آفس انچارج انصاف مرکز غلام عباس بھٹہ،محمد شفیق مرزا،محمد شعیب مغل،مبشر بٹ نے کہاکہ واہگہ بارڈر لاہور میں خو د کش حملہ میں بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جو کہ سر اسر سکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر پہلے سے اطلاعات تھیں تو بر وقت اقدامات کیوں نہ کئے گئے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا ء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)معروف صحافی اور پریس فوٹو گرافرشاہد لطیف کی والدہ کی وفات پر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے راہنمائوں کا اظہار افسوس،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ سہیل نواز خان،سینئر راہنما حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،نائب صدر تحصیل کھاریاں سید حسن رضا گیلانی،سینئر راہنما چوہدری اصغر علی اکبر کالس،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،سید علی فائز شاہ آف بدھو کالس،آفس انچارج انصاف مرکز غلام عباس بھٹہ،محمد شفیق مرزا،محمد شعیب مغل،مبشر بٹ اور دیگر نے شاہد لطیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انکی والدہ ماجدہ کی قبر مبارک کو جنت کے باغوں میں ایک باغ بنائے اور شاہد لطیف اور انکے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین !