امام عالی مقام کی شہادت باطل اور یہودی قوتوں کے سامنے ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہے۔ رفیق عابد علوی

وزیرآباد (جی پی آئی) امام عالی مقام کی شہادت باطل اور یہودی قوتوںکے سامنے ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہے۔ کربلا میں امام حسین کی لازوال قربانی سے ہمیں صبر کا پیغام ملتا ہے۔ محرم الحرام کے مہینے میں سماج دشمن عناسر پر کڑھی نظر رکھنی چا ہئے۔

ان خیالات کا اظہار رکن شوریٰ صوبا ئی ضلعی نائب صدر جمیعت علماء اسلام (ف) گوجرانوالہ مولانا محمد رفیق عابد علوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرپرست جمیعت علماء اسلام ضلع سیالکوٹ قاری غلام فرید، سیکرٹری جنرل سیالکوٹ مولانا محمد طیب زاہد، جنرل سیکرٹری تحصیل ڈسکہ مولانا محمد قاسم طاہر، تحصیل سیکرٹری اطلاعات وزیر آباد قاری محمد شفیق، صدر پریس کلب افتخار حمد بٹ، چیئر مین پریس کلب سوہدرہ نجیب اللہ ملک، رانا عبد الرشید، ڈاکٹر رضا سلطان، محمد اشرف نثار اوردیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک وقوم کا شدیدن قصان ہو رہا ہے ملکی ترقی کا پہیہ جمود کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی یہودیوں اور پی ٹی اے عیسائیوں کے ایجنڈوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ کوئٹہ میں حالات خراب کرنے کی تمام ترذمہ داری ہمارے پڑوسی ملکوں کی ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور وہگہ بارڈر پر بزدلا نہ حملے کی پر زور مذمت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔