کین جھرجھیل میں ملاحوں کی کشتی الٹنے سےخاتون اور تین بچے ڈوب گئے

Thatta

Thatta

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ میں کین جھر جھیل میںملاحو ں کی کشتی الٹنے سے ایک خاتون سمیت تین بچے ڈوب گئے، ڈوبنے والےدو بچوں کی لاشیں نکال لی گئ ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے 10 افراد کشتی میں سوار ہوکر نوری جام تماچی کے مزار پر زیارت کے لیے جارہے تھے۔

کہ کین جھر جھیل میں کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ڈوب گئے ،ریسیکیوکر نے والوں نے آپریشن کر کےچھ افراد کو زندہ نکال لیا۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ کین جھرجھیل میں کشتی الٹنے سے ایک خاتون سمیت تین بچے ڈوب گئے ہیں جن میں سے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیہیں، جبکہ دیگر ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کشتی میں 11 افراد سوار تھے، 7 کو بچا لیا گیا ہے۔