لیبیا میں محصور 180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Lahore Airport

Lahore Airport

لاہور (جیوڈیسک) لیبیا میں محصور 180 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اےکی پرواز وطن پہنچ گئی ہے، لیبیا میں خانہ جنگی کے باعث پھنس جانے والے مزید 180 پاکستانیوں کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور واپس لایا گیا۔

جبکہ انصار ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے میں 540 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں 11 ہزار کے قریب پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔