ارجنٹینا اور فرانس میں سیلاب نے تباہی مچادی

Flood

Flood

پیرس (جیوڈیسک) ارجنٹینا اور فرانس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ارجنٹینا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے صوبہ “بیونس آئریز” شدید متاثر ہوا ہے۔

کئی علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں ، لوگ سفر کے لئے گاڑیوں کے بجائے کشتیوں کا استعمال کر رہے ہیں، مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لئے بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 150 اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

جبکہ 23 اضلاع کے پانچ ہزار سے زائد لوگوں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر جنوبی فرانس میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جنوبی فرانس میں 344 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بارشوں کے باعث بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے اور ساڑھے چھ ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔