لاہور (جیوڈیسک) نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار یزیر صدارت پنجاب ہاسپٹلز ٹرسٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال کے سول ورک پر پیشرفت، طبی آلات کی خریداری سمیت ہسپتال کو جلد فنکشنل کرنے کی غرض سے امور کاجائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہسپتال کی تعمیر، جنریٹرز، طبی آلات کی تنصیب، مریضوں کو ہسپتال کے شعبہ جات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے سائن بورڈز لگانے سمیت تمام کام د سمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کیا جائے تاکہ ہسپتال کا افتتاح کیا جاسکے۔ انہوں نے ہسپتال میں گیس، ٹیلیفون، بجلی کے کنکشن جلد لگوانے کیلئے متعلقہ محکموں سے بات کرنے کی بھی ہدایت کی۔