کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے اقوام متحدہ میں پولیس کی نمائندگی کرنے والے افسر کی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گز ار پولیس افسر عبدالرحمٰن نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے سندھ پولیس آفیسر کی حیثیت سے اقوام متحدہ میں اہم ترین مشن میں نمائندگی کی جبکہ تیمور، بوسینیا سمیت دیگر ممالک کے بھی دورے کیے اور سندھ پولیس میں تربیتی افسر ہونے کے ساتھ ساتھ قانون دان کی بھی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔