آسٹریلین شاطر چور نے اے ٹی ایم سے 1.6 ملین ڈالر نکال لئے

ATM

ATM

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہری کے ہاتھ اچانک خزانہ لگ گیااور اکاؤنٹ خالی ہونے کے باوجود اپنی عیاشیوں کیلئے اے ٹی ایم سے 1 اعشاریہ 6 ملین ڈالر نکال لئے،آسٹریلیا کے شہری Dan Saunders نے اے ٹی ایم میں خرابی کا خوب فائدہ اٹھا یا ، Dan نے 2011 میں اچانک ہاتھ لگے۔

خزانے سے عالیشان زندگی گزاری ،پرائیوٹ طیاروں میں سفر کیا، مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں وقت گزارا اور جواکھیل کر خوب پیسہ اڑایا، اس شخص نے اے ٹی ایم سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ساڑھے چار ماہ کے دوران 1 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کی چوری کی، پولیس نے اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، جس کے بعد سے یہ شاطر چور لاپتہ ہے۔