چنگچی رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر نوجوان جاں بحق

Pangrio

Pangrio

پنگریو (جیوڈیسک) صفدر شاہ ایک خاتون کے ہمراہ مجلس میں شرکت کے بعد پنگریو آرہا تھا نوجوان کی لاش پہنچنے پر کہرام مچ گیا، والدین شدت غم سے بے ہوش پنگریو کے قریب ونگو روڈ پر امانت کمبوہ موڑ کے سامنے چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 15 سالہ نوجوان جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی، بتایا جا تا ہے کہ پنگریو کے پولیس اہلکار غلام رسول شاہ کا بھتیجا صفدر شاہ اپنی ایک رشتے دار خاتون کے ہمراہ نواحی گاؤں ڈابھی فارم میں منعقدہ مجلس میں شرکت کے بعد واپس پنگریو آرہا تھا

امانت کمبوہ موڑ کے سامنے اس کی موٹر سائیکل کو سامنے سے آنے والے چنگچی رکشہ نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے، جنہیں صحت مرکز پنگریو لایا گیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم حالت تشویشناک ہو نے پر صفدر شاہ کو سول اسپتال حیدر آباد ریفر کر دیا گیا جوکہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور نوجوان کے والدین شدت غم سے بے ہوش ہو گئے، متوفی نوجوان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔