جے پور (جیوڈیسک) بھارتی شہر جے پور میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سب سے بڑے سیلفی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا،یہ رنگا رنگ اور منفرد ایونٹ گلابی شہر کہلانے والے جے پور میں ہوا۔
جس کا مقصد خواتین کو بااختیار کرنا اور یہ پیغام ہر جگہ پھیلانا تھا، سب سے بڑا سیلفی ایونٹ بنانے کیلئے اس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے حصہ لیا، 2011 کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ۔
تین دہائیوں کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ بچیوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی مار دیا گیا۔ غیر سرکاری تنظیم آل انڈیا ویلفیئر سو سائٹی کے تحت منعقد کئے گئے سیلفی کے اس ایونٹ میں سب نے خوب مزہ کیا۔