شادی شدہ خاتون کی خودکشی

Suicide

Suicide

پیر جو گوٹھ (جیوڈیسک) پیر جوگوٹھ کے قریب تھانہ کوٹ میر محمد کی حدود گاوں فیض محمد بنڈو میں خاتون نے گھریلو تنازع پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق پیر جو گوٹھ کے قریب نواحی گاؤں فیض محمد بنڈو میں شادی شدہ خاتون نصرت زوجہ صدر ناریجو نے گھریلو تنازع پر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، جس کی لاش سرکاری اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرواکر ورثا کے سپرد کر دی گئی۔