اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید گھر تعمیر کرنے پر ڈنمارک کی مذمت

Denmark

Denmark

رملہ (جیوڈیسک) ڈنمارک کے وزیر خارجہ مارٹن لدگارد نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاد الملکی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی فیصلے کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ قرار دیا۔

فلسطین نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ جمع کرانے کااعلان کیا ہے۔ فلسطین گزشتہ کئی ہفتوں سے قرارداد کا مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات لا محدود وقت تک نہیں کیے جا سکتے۔ رملہ حکام کا موقف ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل صرف اور صرف فلسطینی ریاست کے قیام سے عبارت ہے۔