دھیرکوٹ (جیوڈیسک) مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ دفاعی اور سیاسی قوتوں کا تال میل مضبوط ہو نے سے پاکستان مزید مضبوط ہو گا، ۔وہ گزشتہ روز یہاں ساہلیاں کے مقام پر سابق چیئرمین سردار زرین خان کے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے، فوج کو کمزور کرنے والے خود کمزور ہو گئے ہیں ،کشمیر میں ہونے والے انتخابات استصواب رائے کے متبادل نہیں ہو سکتے گلگت اور بلتستان کو صوبہ بنانے کی بات نواز شریف اور زرداری نے مل کر ہندوستان کو سہولت پہنچانے کے لئے کی تھی لیکن اُن کی یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی
دنیا کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ ہندوستان کا نشانہ اب چین ہی نہیں بلکہ مغربی ممالک بھی ہیں، ہندوستان سے تجارت کا مطلب پاکستانی فیکٹریوں کو تالے لگانے کے مترادف ہے غیرتمند قوم پیٹ پر پتھر باندھ لے گی لیکن ہندوستان سے تجارت کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کراچی کے جلسہ میں آزاد کشمیر کے ہر حلقہ انتخاب سے 50,50 لاکھ روپے کی فرضی سکیموں کے ذریعے پیسے کراچی منتقل کئے گئے۔