مقبوضہ کشمیر، بربریت پر سابق وزیر کا سکیورٹی افسر گرفتار

Srinagar

Srinagar

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے سابق کٹھ پتلی وزیر کے پرسنل سکیورٹی افسرکو نوجوان پر گولی چلاکر شدید زخمی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر چودھری لال سنگھ کے پی ایس او نے جموں کے گائوں شاہپور میں سنیل کمار نامی نوجوان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پی ایس او اپنی گاڑی میں شراب پی رہا تھا کہ اس دوران سنیل وہاں سے گزرا، پی ایس او نے اپنی سروس رائفل سے اس پر دو گولیاں چلائیں جس سے وہ زخمی ہوگیا جسے جموں کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔