لندن (جیوڈیسک) برطانوی ولی عہد پرنس چارلز نے مختلف مذاہب کے ماننے والوں سے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں۔ لندن میں ایک تقریب سے ویڈیو خطاب میں پرنس چارلز نے مذہبی رہنمائوں پر زور دیا۔
کہ وہ اپنے پیروکاروں اور عقیدت مندوں کو دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرنے کی ترغیب دیں اور اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ایک آزاد معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے۔
کہ ہم مختلف عقائد رکھنے والے افراد کے کردار کو سراہیں، اس کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے جذبات اور عقائد کا احترام کرنا ہوگا، انہوں نے مذہبی رہنمائوں سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں مذہب کے نام پر ہونے والے مظالم کے خلاف خاموش نہ رہیں بلکہ آواز اٹھائیں، کیونکہ یہ انسانیت کے عین مطابق ہے۔