سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کے نواحی قصبہ فاروقہ میں گزشتہ روز 2 گروپوں کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ 41 افراد کیخلاف درج کرکے 14 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نواحی قصبہ فاروقہ میں 2 گروپوں میں تصادم کے بعد علاقہ میں حالات کنٹرول میں ہیں ، فوج کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔
41 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر کے اب تک 14 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ نامزد ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔