اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک شریک ہیں۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔