آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلری اسٹار ،بلے جی بلوچ، میٹروول اسٹار اور عثمان آباد یونین کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہین افغان فٹ بال کلب کے زیر اہتمام بلدیہ ٹائون اسٹیڈیم ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جاری آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں کلری اسٹار نے ینگ بلال لانڈھی کو 5-0 سے ہرا دیا فاتح ٹیم کے محمد نے 3 جبکہ جاوید، مبشر اور محسن نے ایک ایک گول اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں بلے جی اسٹار نے باچا خان میموریل فٹ بال کلب کو 1-0 سے شکست دیدی ،فیصلہ کن گول نعیم جان نے کیا۔

تیسرے میچ میں میٹروول اسٹار نے پنالٹی ککس پر عرفان میموریل لانڈھی کو5-4سے زیر کردیا ، چوتھے میچ میں شمع اسپورٹس نے بھی پنالٹی ککس پر کالونی اسٹار کو 4-3 سے شکست دیدی ،پانچویں میچ میں جانباز اسپورٹس سلطان آباد نے باآسانی ابراہیم میموریل کو 3-0 سے ہرادیا ،چھٹے میچ میں شفیع محمڈن نے اصلاح یونین کو 4-1 سے آئوٹ کردیا ،ساتویں میچ میں عثمان آباد یونین نے عمران کے گول کی بدولت شہباز گرین1-0 سے ہرا دیا ،آٹھویں میچ میں آسکانی برادرز نے مد مقابل بلوچ یوتھ گارڈن کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے ڈھیر کردیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض دلمراد بلوچ، رضوان، واسعنظیر، سلیم میمن ،عبدالکریم جبکہ میچ کمشنرکے ایم سی اور فیصل باری نے اور میڈیا کورڈینٹر شیرفصل نے انجام دیئے۔