پیر محل کی خبریں 5/11/2014

یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات میں12بجے مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب

پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے) یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات میں12بجے مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب رجانہ روڈ سے برآمد ہوااور مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا باحفاظت اختتام پذیر ہو گیا تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح پیرمحل میں یوم عاشورہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب رجانہ روڈسے سیکورٹی کے سخت انتظامات میں دن 12 بجے برآمد ہواجلوس کی نگرانی اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب کی قیادت میں ایس ایچ او چوہدری وسیم سرور، چوکی انچارج رانا شمشاد علی ،تحصیلدار چوہدر ی منظر حفیظ،حاجی منیر احمد، چیف آفیسر طارق جاوید ، امن کمیٹی کے عہدیداراں محمد صدیق پیارا، شیخ محمد اکرم ، رانا محمد جمیل، میاں اسد حفیظ، گلزار احمد کرتے رہے اللہ ولا چوک میں مجلس منعقد کی گئی جس سے یوپی (انڈیاسے آئے ہوئے ) علامہ مولاناباقر کاظمی نجفی نے اہل بیت کی شان بیان کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو امام حسین کی شہادت تاقیامت اسلام کے زندہ ہونے کی مثال دی اور کہا کہ اہل بیت نے حکم خداوندی پر یذیدیت کے آگے سر جھکانے کی بجائے اپنے آپ کو اسلام کی راہ میں قربان کر دیا جس سے اسلام کی تاریخ نے جنم لیا جو تا قیامت ہمیں کربلا کی یاد دلاتی رہے گی ماتمی جلوس سبزی منڈی روڈ ،مین بازار ،کارخانہ بازار سے ہوتا ہواملک چوک ،پرانا واپڈا چوک سے واٹر ٹینکی چوک اور صدر بازار سے ہوتا ہو ہودوبارہ امام بارگاہ قصر ابی طالب رجانہ پر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ، شہر کو مکمل طور پر سیل کرکے ماتمی جلوس کے روٹ کی چیکنگ کے بعد ماتمی جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی پولیس کے جوانوں کے علاوہ امامیہ رضا کاران جامع تلاشی کے بعد انہیں ماتمی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دیتے تھے عزاداران کی حفاظت کے لئے امامیہ رضاکاران سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی،جبکہ ٹی ایم اے پیرمحل ،واپڈا، محکمہ صحت،ٹیلی فون سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افراد بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے جلوس کے ساتھ موجود تھے۔ جلوس کے بعد مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب میں شام غریباں منعقد کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل مین شاہرائوں پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار،، خواتین،بچوں ،بوڑھوں کا مین بازار ،صدر بازار ،سبزی منڈی

پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل مین شاہرائوں پر ناجائز تجاوزات کی
بھرمار،، خواتین،بچوں ،بوڑھوں کا مین بازار ،صدر بازار ،سبزی منڈی روڈ رجانہ ،غلہ منڈی سے پیدل چلنا تک محال ،، انتظامیہ کی رشوت کے عوض ریڑھی بان ،سٹال مالکان کو کھلی چھٹی ،،شہری حلقوں کا ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،، تفصیل کے مطابق پیرمحل کی شاہرائوں ،گلی ، مین بازار، رجانہ روڈ ،صدر بازار ،سبزی منڈی ، اللہ والا چوک کارخانہ بازار میں ناجائز تجاوزات مافیا نے اس قدر پائوں جما رکھے ہیں کہ شہریوں کو دن بدن مشکلات کا سامنا بڑھتا جا رہا ہے جو کہ قانون کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے مگر انتظامیہ افسران نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کھلی چھٹی دے رکھی ہے فٹ پاتھوں کے دونوں اطراف سٹال مالکان نے دکانیں قائم کر رکھی ہیں جنہوں نے اپنا کاروبار کئی کئی فٹ پھیلا رکھا ہے سڑک کے اوپر تک قبضہ جما رکھا ہے جس سے سکول جاتے ہوئے بچوں اور بازار اشیاء خوردنوش خریدنے آنے والی خواتین کو پیدل چلنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے راہگیروں سے دکانداروں کے جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں ناجائز تجاوزات کی سرپرستی میں تاجر حضرات بھی شامل ہیںتجاوزات کی وجہ سے اللہ والا چوک میں کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگی رکشہ ڈرائیوروں نے روڈ کے درمیان میں رکشہ سٹینڈ قائم کر لیے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہی ہے شہری حلقوں و فلاحی تنظیموں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے اور ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے سخت کاروائی کی جائے تاکہ شہری سکون سے زندگی بسر کر سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر تعینات نہ ہونے پر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ،،شہری ،عوامی حلقوں
پیرمحل( میاں اسد حفیظ سے) سرکاری ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر تعینات نہ ہونے پر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ،،شہری ،عوامی حلقوں کاوزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،،تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل میں موجود سول ہسپتال کی حالت زار ہونے کے ساتھ ساتھ لیڈی ڈاکٹر کی قلت کے باعث خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جہاں حکومت محکمہ ہیلتھ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کروڑں روپے خرچ کر رہے ہیں وہاں نچلی سطح پر مسائل کے امبار بھی لگے ہوئے ہیں جن کی نشاندہی بذریعہ درخواستیں اعلیٰ حکام سے کی گئی مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی عرصہ دراز سے پیرمحل سرکاری ہسپتال لیڈی ڈاکٹر سے محروم ہے قتل و ایکسیڈنٹ کی صورت میں دو تھانوں اروتی اور پیرمحل کی پولیس لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے پیش نظر پوسٹمارٹم کے حصول کے لیے 50 کلومیٹر کا سفر کر کے کمالیہ جانے پر مجبور ہیں لیڈی ڈاکٹر کی جگہ نرسین خواتین مریضوں کو چیک اپ کرنے کے ساتھ اپنی من مانیوں میںمصروف دیکھائی دیتی ہیں مریض ادویات کے لیے قطاریں بنا کر کھڑے رکھتے ہیں مگر نرسیں موبائل فون پر خوش گپیں لگانے میں مصروف رہتی ہیں مریضوں سے بد تمیزی معمول بن گیا لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث پیر محل و گردونواح سے آنے والے مریضوں کی مشکلات دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں شہری ،عوامی حلقوں و فلاحی تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری ،کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیاد پر لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ،،

News

News

News

News

News

News