لیڈز ( پ ر) یو م عا شورہ کے مو قع پہ خصوصی اعلامیہ میں سیکرٹری جنرل سائوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس و معروف سکالر گو ہر الما س خان شہداء کربلا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے ان کی بیش بہا قربانیو ں کو زبردست سراہا ۔ا نہو ں نے کہا کہ یو م شہا دت حسین علیہ سلام ہمیں صبر ، شکر ، برداشت ، قربانی ، رواداری ، ایثا ر ، انکساری ، بردباری،تفکر اور تدبر سے اللہ کے احکام پہ سر تسلیم خم کرنے اور احکام الہیٰ پہ لبیک کہنے کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دیکر رہتی دنیا تک اسلام کا بو ل بالا کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو بچا لیا ۔ اس مو قع پہ انہو ں نے مذ ہبی روادری اور اقلیتو ں کے حقوق پر خصوصی زور دیا ۔ بر طانوی ٹیوی اور ریڈیو سٹیشنز پر ان کو خصوصی طو ر پر مسلمانو ں کی نما ئندگی کرنے اور مو قف پیش کرنے کا بھی موقع ملا۔
انہو ں نے کہا کہ حضر ت امام حسین نے ظالم اور جا بر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہہ کر نوجوان نسل کو موجودہ حالا ت کے تنا ظر میں ایک مثبت پیغام دیا ہے جس کی پیروی کرتے ہو ئے ہمیں امر با لمعروف اور نہی عن المنکر کا را ستہ اختیا ر کرنا چا ہیے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین سے محبت اور عقیدت ہم سے اس با ت کا تقاضا کرتی ہے کہ ان کے احکا ما ت اور معاملا ت زندگی کو مد نظر رکھتے ہو ئے عملی زندگی میں بھی پیروی کی جا ئے محض محبت کا دعویٰ درست نہیں ہے۔
اس موقع پر مظلوم اور نہتی کشمیری قوم کا بھر پور ساتھ دینے کا اعا دہ بھی کیا اور بھا رتی یذیدیوں کو دوٹوک الفاظ میں مخاطب کرتے ہو ئے یا د دلا یا کہ اس دنیا پہ حسینیت آج بھی زندہ ہے اور یذیدیت کا حشر بھی سب کے سامنے ہے لہذا ہو ش کے نا خن لیں اور اس دن سے ڈریں جب حسینی لشکر متحد و منظم ہو کر ان کی یذیدی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں نیست نا بو د کر دے ۔ اس موقع پر سردار سہراب خان، لا رڈ مئیر محمد اقبال ، ارشد کھٹانہ ،منیر شریف ، پیر الحاج عزیز الرحمن ، سردار امجد نواز ، زا ہد حمید ، انجم میر ، را جہ اعجا ز حسین ، سردار عرفان طا ہر ، غضنفر اخلا ص خان ، آفتا ب احمد ، محمد رشید ڈا ر ، شفقت حسین ، الحا ج اے ڈی اور دیگر شرکا ء نے بھی خطاب کیا۔