کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) محرم الحرام کی عام تعطیلات کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 274 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 30 ہزار650 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ 31 اکتوبر کو بند ہوئی جس کے بعد ہفتہ وار تعطیل کے بعد مارکیٹ محرم الحرام کی 2 سرکاری تعطیلات کے باعث مزید 2 روز بند رہی اور اس طرح مجموعی طور اسٹاک ایکسچینج میں 4 روز بعد کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔