لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پانچ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر تمام سیکورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا کہ عاشورہ پر کیے جانے والے اقدامات آگے چلائیں گے۔
سانحہ واہگہ بارڈر کی تحقیقات میں اس بات کو دیکھ رہے ہیں کہ جگہ کا انتخاب کیوں کیا ؟ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقات میں اس بات کاجائزہ لیا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم کیا تھے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جڑیں کاٹنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ عوام کے جان و مال اور قومی املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔