اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ڈاکٹر مصدق ملک کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا۔ وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مصدق ملک کو وزیر اعظم نواز شریف کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک اس سے پہلے وزیراعظم کے مشیر برائے پانی اور بجلی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر مصدق ملک تعلیم ،صحت، صنعتی ترقی اور معاشی اصلاحات کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔