وزیرآباد (نامہ نگار) سیالکوٹ روڈ پر لگی ہوئی لائٹیں عرصہ دراز سے بند، شہریوں کا ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹر سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔کرم آباد کے رہائشی سماجی شخصیت میاں عمر شہباز نے بتایا کہ سیالکوٹ روڈ پر لگی ہوئی لائٹیں قریب ایک سال سے بند پڑی ہیں بار بار گزارشات کے باوجود آج تک سڑک کے درمیان لگی ہوئی لائٹیں چالو نہیں کی جاسکیں جس سے دونوں اطراف رہائش پذیر مکین سرشام خوف کا شکار ہوکر گھروں میں دبک کررہ جاتے ہیں جبکہ گھپ اندھیرے کی وجہ سے علاقہ میں حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
میاں عمر شہباز اور دیگر اہل علاقہ نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹر رائو سہیل اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ متذکرہ لائٹوں کوجلد ازجلد چالو کرواکے شہریوں کے مسائل میں کمی لائی جائے۔