بیت المقدس (جیوڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کو ایک بار پھر فلسطینی مسلمانوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد الاقصی کو یہودیوں کی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی ہرزہ سرائی پر فلسطینی شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں انیس فلسطینی زخمی بھی ہوئے، اسرائیلی سیکورٹی فورسز نہتے مسلمانوں پر گرنیڈ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کر رہی ہے، صیہونی فورسز نے،،مسجد الاقصی کے احاطے میں داخل ہو کر فلسطینیوں کا داخلہ مسجد میں بند کر دیا ہے۔