مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سیکورٹی کے سخت ترین انظامات کرنے پر امام بارگاہ انتظامیہ کو ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کو خراج تحسین، انتظامیہ کے بھر پور تعاون کی وجہ سے محرم الحرام کے پروگراموں میں کوئی خلل نہیں پڑا بلکہ تمام پروگرام انتہائی نظم و ضبط کے تحت انجام پائے،ان خیالات کا اظہار انتظامیہ امام بارگاہ قصر سجاد مصطفی آباد سید صابر حسین شاہ، سید اسرار احمد زیدی شاہ ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے جس طرح سیکورٹی کے سخت ترین انظامات کئے ماضی میں اس کی میثال نہیں ملتی، ہم سخت ترین انتظامات کرنے پر ڈی پی او قصور جواد قمر، ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ و ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی دن رات محنت کی وجہ سے محرم الحرام کے پروگراموں میں کوئی بدمزگی پیدا نہیں ہوئی بلکہ تمام پروگرام شیڈول کے مطابق اہتمام پذیر ہوئے ہیں۔
اس ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمدشیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہم نے انتظامات کئے، سیکورٹی کے سخت انتظامات انظامیہ کے تعاون سے ہی ممکن ہوئے، سیکورٹی کے انتظامات میں تعاون کرنے پر ہم انتظامیہ امام بارگا و اہلیان مصطفی آباد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔