مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بیدیاں نہر سے 35 سالہ نا معلوم شخص کی لاش برآمد، لا وارث لاش پوسٹمارٹم کے بعددفن، تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی بیدیاں کو بیدیاں نہر کے قریب راجباہ تھمن سے ایک 35 سالہ نا معلوم شخص کی نا قابل شناخت لاش ملی جس پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو قصور ریفر کر دیا گیا بعد ازاں پوسٹمارٹم کے بعد لا وارث لاش کو مصطفی آباد میں دفن کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق راجباہ تھمن سے ملنے والی لا وارث لاش پر بظاہر کوئی زخم یا تشدد کا نشان نہ تھا ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق واضع ہوں گے، جبکہ پولیس کی طرف سے ورثہ کی تلاش بھی جاری ہے۔