عابد فضل چوہدری اور اس کی والدہ کے انتقال پر ان کی مغفرت کیلئے تقریب کا اہتمام

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عابد فضل چوہدری اور اس کی والدہ کے انتقال پر ان کی مغفرت کیلئے تقریب کا اہتمام، مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175 حاجی محمد افضل ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصورچوہدری کاشف نیاز، نائب مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصراللہ خاں، رانا منیر احمد، یٰسین میئو، ملک ماجد علی، اعجاز چوہدری، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد و عوام کی کثیر تعداد شریک ہے، علما کرائم خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر محمد جاوید، حافظ انیس، قاری بلال مجاہد، قاری محمد عمران ہاشمی اور حضرت مولانا حافظ محمد طاہر قصوری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عابد فضل چوہدری اور اس کی والدہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

حضرت مولانا حافظ محمد طاہر قصوری نے کہا کہ قیامت کے دن انسان کو ایک ایک نیکی کی قیمت کا احساس ہو گا ، اسلام میں حادثاتی موت کو شہادت کی موت قرار دیا گیا ہے، یقینََ عابد فضل چوہدری کی موت شہادت کی موت تھی اللہ نے ان کی مغفرت کر دی ہو گی، قیامت کے دن خلوص نیت سے کی گئی ایک نیکی بھی آخرت میں کامیابی کا سبب بن سکتی ہے، ہر انسان کو مرنے سے پہلے قیامت کے دن کی تیاری کرنی چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ عابد فضل چوہدری ایک خوش قسمت انسان تھا جس کی وفات پر ایک دینی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے اور لوگ اس کو اچھا الفاظ میں یاد کر رہے ہیں۔

Abid Fazal Chaudhry,Mother Death

Abid Fazal Chaudhry,Mother Death