دہشتگردی کا خطرہ، بھارت نے بحری جنگی جہاز گہرے سمندر میں بھیج دیئے

Indian Warship

Indian Warship

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے دہشتگرد حملوں کے پیش نظر اپنے دو جنگی بحری جہازوں کو بندرگاہ سے ہٹاکر گہرے سمندر میں روانہ کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے جاری کی گئی الرٹ کے بعد کیا گیا، بھارتی بحریہ کے ترجمان ڈی کے شرما کے مطابق یہ جنگی بحری جہاز مشرقی بھارتی شہر کولکتہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز تھے۔

بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے الرٹ میں کہا گیا ہے دہشت گردوں کی جانب سے بھارتی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد جنگی جہازوں کو وہاں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بھارتی سیکورٹی حکام نے ساحلی علاقوں میں بحریہ کو الرٹ کر دیا ہے۔