احمد آباد (جیوڈیسک) بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا، بھارت کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے کل احمد آباد میں کھیلا جائے،بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دوسرا ون ڈے بھی نہیں کھیلیں گے ،انہیں آرام کا موقع دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب پہلے ون ڈے میں 169 رنز کی بڑی شکست کے بعد بھی سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز پر امید ہیں کہ ٹیم کم بیک کرے گی، دوسرے ون ڈے کے لئے سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں ،جبکہ بھارتی ٹیم میں انجرڈ ورون ارون کی جگہ اسٹورٹ بنی کو شامل کیا جائے گا۔