حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے: معین عامر پیرزادہ

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے آپ کی شہادت امن پسندی کی ایک روشن مثال ہے جو ہمیں درس دیتی ہے کہ بڑے بڑے ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بڑی عبادت ہے پیغام کربلا حق اور صداقت کی سر بلندی کا پیغام ہے امام حسین نے کربلامیں عظیم قربانی دیکر دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید ، کورنگی سیکٹر کے ذمہ دارن و کارکنان کے ہمراہ و مین شاہر اہوں پر بر آمد ہونے والے جلوس کے راستوں پر انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے مختلف کیمپوں جن میں طبی کیمپ ، استقبالیہ کیمپ اور شربت کی سبیلوں کے دورے کے موقع پر کیاحق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے کہا کہ حضرت امام حسین نے اقوام عالم اور انسانوں کا ظلم اور جبر کے سامنے سر اٹھانے کر جینے کا حوصلہ بخشا ظالم کے خلاف علم جہاد بلند کیا۔

آپ نے جرات اور حوصلہ کی لازوال مثال پیش کی محرم الحرام ہمیں صبر و استعقامت کا درس دیتا ہے اور ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی ہمیشہ حق اور سچ کا سا تھ دیں انہوں نے مزید کہا اپنی صفوں میں امن وامان برقرار رکھیں اور آپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کریں حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ اورشیراز وحید نے بلدیہ کورنگی انتظامیہ کویکم محر م الحرام سے یوم عاشورہ تک بہترین انتظامات کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Moin Aamir Pirzada

Moin Aamir Pirzada