جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر نے یوم عاشور نہایت پر امن اور مذہبی رواداری سے منانے پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ،مذہبی شخصیات، منتظمین ،اجلاس ماتمی جلوس کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور افسران بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھنگ کی عوام نے ضلع کو امن کا گہوارہ بناکر تعمیرو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن رہنے کا ثبوت دیا ہے ۔گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور موثر مانیٹرنگ سسٹم کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے نہ صرف بہترین حکمت عملی کے تحت محرم الحرام کے انتظامات کو یقینی بنایا بلکہ منتظمین مجالس و ماتمی جلوس کے علاوہ مذہبی شخصیات سے موثر رابطوں کے باعث تمام مراحل کو خوش اسلوبی سے طے کیا۔
انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے حساس ایام کے دوران میڈیا کا مثبت کر دار بھی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس ،ٹی ایم اے، ریسکیو 1122،محکمہ صحت ،فیسکو،پی ٹی سی ایل اور دیگر محکموں کے اہلکاروں اورافسران ی طرف سے بہترین انداز میں محرم ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دے کر ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی ہے جو کہ قابل قدر ہے۔ ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے جھنگ کے عوام کوپر امن یوم عاشور کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں گے۔ مزید برآںڈی سی اور گیارہ محرم( بروز بدھ) ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔