امام عالی مقام کی قربانی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ صاحبزادہ فیض الحسن

Faiz ul Hassan

Faiz ul Hassan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن شہر، راجن شاہ، بستی جھرکل سمیت دیگر علاقوں میں یوم عاشورہ نہایت عقیدت و احترام، جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر تعزیہ، علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے اور مجالس عزاء منعقد ہوئیں۔ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، ایم پی ایز چوہدری محمد اشفاق، سردار قیصر مگسی، ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد، ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین، اے سی کروڑ تنویر یزدان ، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما آفتاب شاہ قریشی ، ممبران امن کمیٹی طارق پہاڑ، علمدار قریشی ، عادل شاہجہان قریشی ، دلدار قریشی ، شیخ نذیر حسین ، مخدوم قمرالزمان قریشی و دیگر کے ہمراہ تعزیہ ذوالجناح اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے معائنہ کیا۔ اور انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔

ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے اس موقع پر کہا کہ تمام مسلمان حضرت امام حسین کے ایام میں اتحاد بین المسلمین بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنے تمام اختلافات بھلا کر ملک دشمن قوتوں کے عظائم خاک میں ملا دیں ۔ اور اسلام دشمنوں کو یکجہتی کا پیغام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اجنبی شخص پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اور اس کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دیں۔ دس محرم کو زنجیر زنی کے دو ماتمی جلوس ، دو علم کے جلوس اور 9 تعزیئے برآمد ہوئے۔ سب سے بڑا اجتماع امام بارگاہ تھلہ قریشیاں سے پر منعقد ہوا۔

جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کر کے نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہدائے کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ٹبی امام میں تمام تقاریب پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئیں۔