چارسدہ: مساجد پر پولیو ویکسین مخالف تحریری مواد چسپاں

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ شہر کے بعض مساجد کے دیواروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ویکسین مخالف تحریری مواد چسپاں کیا گیا ہے جس کے مطابق پولیو ویکسین میں نئی نسل کو بانجھ بنانے کے اجزاء شامل ہیں اور یہ ویکسین کینسر کے وائرس سے آلودہ ہیں۔

مساجد کی دیوواروں پر چسپاں پوسٹرز میں تحریر کیا گیا ہے کہ 9 برس تک دنیا بھر میں کینسر کے وائرس سے آلودہ ویکسین لگائی جاتی رہی جبکہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں پولیو ویکسین پر اس لئے پابندی لگائی گئی کیونکہ وہ پولیو کی بیماری کے خاتمے کے بجائے اس میں اضافے کا سبب بن رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مساجد کے دیواروں پر لگائے گئے پوسٹرز اب ہٹا دیے گئے ہیں۔