حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم ایک امت بن سکتے ہیں۔ عباس کاظمی

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم ایک امت بن سکتے ہیں۔ تمام مسلمان اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے کر تفرقہ بازی کے خاتمے کیلئے اکٹھے ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر شیعہ علما کونسل سید نیئر عباس کاظمی اور مولٰنا حامد علی خان نے امام بارگاہ قصر عباس میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے مغرب کے عظائم خاک میں ملانا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں ڈی سی او، ڈی پی او اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے امن کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔ جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بد امنی کے باعث ہمارا ملک مزید کمزور ہو رہا ہے۔ حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم ایک امت بن سکتے ہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے فروعی اختلافات ختم کر دیں۔ اور اکھٹے ہو کر دشمنوں کو مقابلہ کریں۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل کے صوبائی رہنما مخدوم آفتاب شاہ قریشی ، تحصیل صدر سید غلام رضاء شاہ ، مخدوم شارون عباس قریشی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔