نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسی 36 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں

Whales Dead

Whales Dead

ویلنگٹن (جیوڈیسک) امدادی کارکنوں نے نیوزی لینڈ کے ایک ساحل پر پھنس جانیوالی 21 پائلٹ وہیل مچھلیوں کو بچا لیا جبکہ 36 مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔ یہ وہیل مچھلیاں خلیج پلنٹی میں اوہیووا کی بندرگاہ سے ساحل پر آئیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائی شروع کی گئی جس میں رضا کاروں اور مقامی کمیونٹی نے حصہ لیا۔

شعبہ آبی تحفظات نے کہا کہ 25 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں اور 11 بعد ازاں ہلاک ہو گئیں جبکہ امدادی کارکن 21 کے گروپ کو دوبارہ سطح آب پر لانے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ مچھلیاں بعد میں گہری سمندر میں بندرگاہ سے پرے چلی گئیں۔ نیوزی لینڈ میں پائلٹ وہیل مچھلیوں کے پھنس جانے کے واقعات عام ہیں۔ سائنسدان اس امر کی وضاحت نہیں کر سکتے ہیں کہ یہ بحری جانور بڑے گروپوں کی شکل میں ساحل پر کیوں آ جاتے ہیں۔