مقبوضہ کشمیر میں دو نوجوانوں کے قتل کے خلاف ہڑتال

Kashmir Strike

Kashmir Strike

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے خلاف اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی طرف مبذول کرانے کے لئے ہڑتال کی کال دی جبکہ دیگر آزادی پسند رہنماﺅں اور جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

مقبوضہ علاقے میں تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل اور تمام بڑے قصبوں اور شہروں میں لوگوں کو بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کرنے سے روکنے کیلئے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے چھتر گام میں ایک کار پر فائرنگ کرکے دو نوجوانوں فیصل یوسف بٹ اور معراج الدین ڈار کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا تھا۔