مصر: سکول بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 16 افراد ہلاک

School Bus, Oil Tanker Collision

School Bus, Oil Tanker Collision

قاہرہ (جیوڈیسک) حادثہ قاہرہ سے 160 کلومیٹر شمال میں نیل ڈیلٹا شہر دامن ہور کے نزدیک پیش آیا جس میں 18 دیگر افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بس سکینڈری سکول کے بچوں کو لے جا رہی تھی لیکن ڈاکٹرز فوری طور پر یہ نہیں بتا سکے کہ کتنے بچے ہلاک ہوئے ہیں کیونکہ دونوں گاڑیوں کے جل جانے کے باعث لاشیں بُری طرح سے مسخ ہو چکی تھیں۔

صوبائی گورنر مصطفیٰ ہدہود نے مصری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ خطے میں بارش کی وجہ سے بس پھسل گئی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

واضع رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات معمول کا حصہ ہیں۔ صرف گزشتہ سال پندرہ سو سے زائد حادثات ریکارڈ کئے گئے۔ سڑکیں اکثر خستہ حال اور ٹریفک قوانین پر کم عملدرآمد کرایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سالانہ تقریباً 12 ہزار ہلاکتوں کی اوسط ذمہ داری ٹریفک حادثات پر عائد ہوتی ہے۔