لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کو زندہ جلانا سفاکیت اور بربریت ہے۔انتقامی کارروائیوں کو مذہبی رنگ دے کر مسیحی، ہندو یا سکھ کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ ظلم وبربریت کےواقعات انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شاخسانہ ہیں، اقلیتوں میں عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے جس سے پاکستان کا امیج مزید خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسیحی میاں بیوی کو جلانے کے دل خراش واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔