سعودی عرب : مختلف شہروں سے 15 مشکوک افراد زیر حراست

Arrest

Arrest

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مختلف شہروں سے 15مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے الاحسا میں پیر کو نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے جس کے نتیجے میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کے صوبے الاحسا میں فائرنگ کے واقعے میں القاعدہ ملوث ہے۔