خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

Jet planes

Jet planes

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں آج پاک فوج کی ایک اور کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کارروائی میں صبح سے اب تک 10 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ صبح بھی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 5شدت پسند ہلاک اور چار ٹھکانے تباہ ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔