عوامی تحریک کا دھرنا ختم، ریڈ زون کی خوب صورتی لوٹنے لگی

Red Zone

Red Zone

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے دھرنے کے باعث اسلام آباد کے ریڈ زون کی خوبصورتی ماند پڑ گئی تھی لیکن اب صفائی ستھرائی اور پودوں کی مسلسل دیکھ بھال کے باعث اس کی خوبصورتی دن بدن بڑھنےلگی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کادھرنا 70 دن جاری رہا اور یہ دھرنا شروع ہونے کے ہر اگلے دن ریڈ زون کی خوبصورتی مسلسل ماند پڑتی گئی۔ گرین بیلٹس کی جگہ بھی گندگی کے ڈھیرنے لے لی اور یہ ڈھیردن بدن بڑے ہوتے گئے۔

دھرنا ختم ہوا تو وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے نے صفائی ستھرائی شروع کردی۔ مالیوں نے بھی پودوں کی خبرلی تو پارلیمنٹ کے سامنے گرین بیلٹس ہری بھری ہونے لگیں۔ شاہراہ دستور اور ڈی چوک میں مرجھائے پودوں میں بھی زندگی کی لہردوڑی۔

تازہ ہواؤں کے جھونکے میں جھومتے پھول سبھی کی توجہ کا مرکز بن گئے۔پودوں کی تراش خارش سےڈی چوک کی خوبصورتی کے مناظرلوٹ آئے۔ شاہراہ دستور کاحسن بحال ہونے کےبعد وہاں سے گزرتے ہوئے دھیان ایک طرف موجود پریڈ ایونیوپر کنٹیرز کی چاردیواری کی بجائے رنگارنگ پھولوں کی کیاریوں کی طرف زیادہ جاتاہے۔