ناقص ہیلتھ پالیسی کی وجہ سے بچے پولیو کا شکار ہو رہے ہیں: پرویز الہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں پنجاب میں پولیو کے کیسیز ختم ہو چکے تھے۔ صحت کے شعبہ میں ہماری کارکردگی کو ورلڈ بنک سمیت تمام عالمی اداروں نےسراہا تھا۔

ہم نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسف اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے جان لیوا بیماریوں کے خاتمہ کیلئے ساڑھے چھ ارب روپے کی لاگت سے کامیاب اور موثر ترین مہم شروع کی تھی۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ کی طرف حکومت کی عدم توجہ کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ دنیا میں پولیو کے سامنے آنے والے نئے کیسیز میں سے 80 فیصد پاکستان میں ہیں۔