مغویہ کی بازیابی کیلئے میگھواڑ برادری کا احتجاج

Protest

Protest

حیدرآباد (جیوڈیسک) احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے، اس موقع پر ڈاکٹر دلیپ دولتانی اور دیگر نے بتایا کہ گھوٹکی کے وڈیرے اور اس کے ساتھیوں نے ہندو برادری کی لڑکی انجلی بائی کو اغواء کر کے اس کا مذہب تبدیل کراکر اس کا زبردستی نکاح کروا دیا ہے اور گھر والوں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر لڑکی کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔