حضرت امام حسینؓ علیہ سلام نے ہمیشہ کیلئے کلمہ حق بلند کر دیا،ابوالخیر زبیر

Abul Khair Zubair

Abul Khair Zubair

حیدرآباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدر نے کہا ہے کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ سلام نے فاسق وفاجریزید کے خلاف کلمہ حق بلند کر کے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بلند کردیا ، حضرت امام حسین علیہ سلام سے محبت کرنے والے قیامت تک کسی بھی فاسق وفاجر کی بیعت نہیں کرینگے اور دین اسلام اور شعائر اسلام کا حلیہ بگاڑنے والوں کیخلاف جذبہ حسینیت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کيلئے جدوجہد کرنے والوں کا اللہ کی بارگاہ میں بڑا درجہ ہے، اسی لئے عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی آنچ آئے یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ مراد رسول داماد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جگر گوشہ بتول فرزند حیدر کرار حضرت امام حسین علیہ سلام نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کےلئے شہادت کے جام پیئے اور دنیا کو بتا دیا کہ عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آنچ آنے لگے ،ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کا مرحلہ آجائے

دین اسلام کی بقاء خطرے میں پڑ جائے تو کسی قربانی سے دریغ نہ کرنا بلکہ اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دینا۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نفاذ اور مقام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ ہی ہماری اولین ذمہ داری ہے، انشاءاللہ وہ دن ضرور آئے کا جب اس ملک کو ظالم حکمرانوں سے نجات ملے گی اور ہر طرف نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بہاریں ہوں گی۔