مزید سی این جی مالکان کو ٹیکس کیخلاف حکم امتناعی مل گیا

Lahore High Court

Lahore High Court

راولپنڈی (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کے خلاف مزید سی این جی مالکان کی رٹ پٹیشنز پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت کو ٹیکس وصولی سے روک دیا اور نوٹس جاری کر کے 18 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ گکھڑ سی این جی اور رضا سی این جی کے مالکان نے بھی گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس آرڈیننس کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔