سانحہ واہگہ کا ایک اور زخمی 4 سالہ مبشر ہسپتال میں چل بسا

Wagah Border Tragedy

Wagah Border Tragedy

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ واہگہ بارڈر کا ایک اور زخمی چل بسا ، 4 سال کا مبشر دو روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھا ، مرنے والوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ سروسز ہسپتال میں زیر علاج 4 سال کا مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وہ مدینہ کالونی شالیمار باغ کا رہائشی تھا اور اسی سانحہ میں مبشر کے والدین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بغیر میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تدفین قریبی قبرستان میں کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کے مطابق مبشر کی موت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ہوئی۔