کینیڈا کی سڑکو ں میں ٹرکوں کی منفرد ریس

Trucks Race

Trucks Race

اوٹاوہ (جیوڈیسک) کینیڈا کی عام سڑکو ں پر دیوہیکل ٹرکوں کی منفرد ریس کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں عام ریس کی طرح سارے کے سارے ٹرک ساتھ دوڑنا شروع نہیں ہوئے۔

بلکہ باری باری دو دو ٹرک ایک ساتھ کھڑے ہو کر چلتے اور ایک دوسرے سے آگے نکل کر فاتح کا ٹائٹل لینے کی کو شش کر تے نظر آئے۔

ٹرکو ں کو دھواں نکالتے ریس لگاتے دیکھنے کیلئے سڑک کے دونوں اطراف عوام کی ایک بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے اس ریس کو دیکھا اور ڈرائیورز کو داد دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔