بارسلونا (جیوڈیسک) ٹینس کی دنیا کے عالمی نمبر تین رافیل نڈال کی کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے۔ بارسلونا کے ایک مقامی ہسپتال میں سپینش سٹار رافیل نڈال کی اپنڈکس کی کامیاب سرجری کی گئی۔
گزشتہ ماہ سوئس انڈور ایونٹ کا کوارٹر فائنل ہارنے کے بعد 14 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے اپنا سیزن قبل از وقت ختم کرتے ہوئے آپریشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔ وہ نو نومبر سے لندن میں شیڈول اختتامی اے ٹی پی ٹور میں حصہ نہیں لیں گے۔
28 سالہ ٹینس سٹار کو سرجری کے بعد پانچ ہفتے ٹھیک ہونے میں لگیں گے رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے دوران مداحوں کی طرف سے ملنے والی دعاؤں کے شکرگزار ہیں۔